امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 23افراد ہلاک ،17 زخمی

منگل 28 مارچ 2017 18:30

امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 23افراد ہلاک ،17 زخمی
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے جاری واقعات میں چھے افراد ہلاک اور17 زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر سنفرڈ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے جبکہ ریاست پینسیلوانیہ کے شہر فلاڈلفیا میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریاست ایلی نووائے کے شہر شکاگو اور ریاست ارکنزاس کے شہر جوزنبرو میں بھی فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریاست کیرولائنا کے شہر اینڈرسن میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ ریاست ویسکانسین کے شہر میڈیسن میں بھی ایک شخص زخمی ہوا۔ ریاست الاباما کے شہر توسکامبیا اور ریاست جورجیا میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ ریاست میشیگن کے شہر بوئییو اور ریاست اوہیو کے شہر کولمبس میں بھی ایک ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ ریاست میسی سیپی کے شہر مچیسٹن میں بھی ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :