بھوک اور گندگی کا شکار بھارتی فوجی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر مررہے ہیں،ڈی جی بی ایس ایف

اہلکاروں میں ذہنی مسائل بہت بڑھ چکے ہیں جبکہ دل کی بیماریوں اور ہائی بلڈپریشر کی شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے، سہولیات کی کمی کے باعث جوان ذہنی مریض بن رہے ہیں جس کے باعث وہ خودکشی کرنے لگیں ہیں ڈی جی بی ایس ایف نے بھارتی فوجیوں کی خودکشی کی وجہ بنادی

منگل 28 مارچ 2017 18:30

بھوک اور گندگی کا شکار بھارتی فوجی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر مررہے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے سربراہ کے کے شرما نے اعتراف کیا ہے کہ بھوک اور گندگی کا شکار بھارتی فوجی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر مررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے سربراہ کے کے شرما نے کہا بی ایس ایف اہلکاروں میں ذہنی مسائل بہت بڑھ چکے ہیں جبکہ دل کی بیماریوں اور ہائی بلڈپریشر کی شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے سہولیات کی کمی کے باعث جوان ذہنی مریض بن رہے ہیں جس کے باعث وہ خودکشی کرنے لگیں ہیں ۔

کے کے شرما کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی اہلکار کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔۔ جنوری دو ہزارپندرہ سے ستمبر دو ہزار سولہ کے درمیان سات سو پچاس فوجیوں کی موت مختلف جسمانی اور ذہنی بیماریوں کے باعث ہوئی۔

متعلقہ عنوان :