پنجاب یونیورسٹی : بی ای/بی ایس سی سالانہ امتحانات کی رولنمبر سلپس جاری

منگل 28 مارچ 2017 22:03

لاہور۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے 5اپریل سے شروع ہونے والے بی اے /بی ایس سی کمپوزٹ سالانہ 2017ء اور بی ای/بی ایس سی پارٹ ٹوسالانہ2017ء کے امتحانات کی رول نمبر سلپس امیدواروں کو بھجوا دی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم جن طلبائو طالبات کو ابھی تک رول نمبر سلپ نہیں ملی وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے بی اے /بی ایس سی برانچ نیوکیمپس میں قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ہمراہ آکر ڈپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :