کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کا انرولمنٹ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

منگل 28 مارچ 2017 23:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کے مطابق تعلیمی سال2016(صبح/شام)کے تمام شعبہ جات (گلشن اقبال و عبدالحق کیمپسز)کے طلباء و طالبات کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں7اپریل2017تک توسیع کردی گئی ہے۔فارم عسکری بینک کی یونیورسٹی روڈاور بوہرہ پیر برانچز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk/enform سے آن لائن پُرکئے جاسکتے ہیں۔ انرولمنٹ فیس 2100روپے بذریعہ آن لائن وائوچر متعلقہ برانچ میںجمع کرائیں ۔ فارم کے ساتھ میٹرک سندکی نقل،شناختی کارڈکی کاپی، تین عدد تصاویر ،اصل مائیگریشن سرٹیفکیٹ، اصل وائوچر اوراصل انٹرمیڈیٹ مارکس شیٹ(بی ایس کیلئی)اور گریجویشن مارکس شیٹ(ایم ایس سی کیلئے ) منسلک کریں۔#