آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کا پولیس لائنز راولپنڈی میں پرتپاک خیر مقدم

منگل 28 مارچ 2017 23:38

آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کا پولیس لائنز راولپنڈی میں پرتپاک ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کا پولیس لائنز راولپنڈی میں ان کے اعزاز میں منعقد دربار کے موقع پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا پولیس گھر سوار دستے کی معیت میں پولیس لائنز آمد پر دو بچوں نے انہیں گلدستے پیش کیے آر پی او راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ اور سی پی او اسرار احمد عباسی نے آئی جی پولیس مشتاق احمد سکھیرا کا استقبال کیا اور انہیں راولپنڈی پولیس کی جانب سے یادگاری سونیئر پیش کیے پولیس لائنز آمد کے بعد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی آئی جی پولیس لائنز میں قائم شہدائ کی یادگار پر بھی گئے اس موقع پر مشتاق احمد سکھیرا کو پنجاب کی " پگ" بھی پیش کی گئی اپنے تاثرات کے اظہار میں پولیس افسران نے کہا کہ مشتاق احمد سکھیرا پنجاب میں جدید پولیسنگ کے بانی ہیں جنہو ںنے محکمہ پولیس کے دیرینہ مسائل حل کیے اور ای ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا مشتاق احمد سکھیرا تقریب میں شرکت کے بعد تقریب میں موجود شہدائ کے اہل خانہ کے پاس گئے اور ان کے پیاروں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور ان کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اور جوانو ںکی مثالی جرات اور قربانیو ںپر قوم کو فخر ہے

متعلقہ عنوان :