پاکستان افغانستان میں امن کے حق میں ہے، عالمی پابندیوں کے باوجود کبھی افغانستان کا ساتھ نہیں چھوڑا، تمام تر تنائو کے باوجود افغانستان کے امن عمل میں شریک ہونے کے لیے بھارت بھی گئے لیکن ہماری سنجیدہ و مخلصانہ کوششوں کا مثبت جواب نہیں ملا،دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کی ٹی وی چینل سے گفتگو
منگل 28 مارچ 2017 23:42
(جاری ہے)
ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کے لوگ جو گذشتہ 35 سال سے زائد عرصے سے جس طرح زندگی گزار رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے اور ہم انہی افغانیوں کے بہتر معیار زندگی اور انہیں پر امن ماحول دینے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ وہ بھی سکون سے زندگی گزار سکیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے بڑے ہی منفرد تعلقات ہیں اور مشکل ترین حالات میں بھی پاکستان نے اپنے افغانی بہن بھائیوں کا ساتھ نہیں چھوڑا اور لاکھوں افغان مہاجرین کی گذشتہ کئی برسوں سے مہمان نوازی بھی کر رہا ہے جو سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے لیے بلاتفریق مخلصانہ و سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے جبکہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں اور یہ بات متعدد رپورٹس میں بھی بتائی جا چکی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت اپنے تمام ہمسائیوں سے پرامن اور اچھے تعلقات کی خواہاں ہے لیکن یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ہماری تحمل اور برداشت کی پالیسی کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے کیونکہ پاکستان اپنے خلاف کسی بھی قسم کی غلط کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوں میں جس میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا میں افغان سرزمین استعمال ہوئی جس کے بعد ہم نے اپنی سرحد کو محفوظ بنانے اور بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کوئی بھی بغیر دستاویزات کے یہاں نہ آسکے۔ حکومت پاکستان نے یہ اقدام اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے کیا ہے تاکہ شہریوں کو سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ کی بہتری کے لیے افغان حکام کو بھی اپنی جانب اقدامات کرنے کا کہا ہے لیکن ابھی تک ان کی طرف سے کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کا بارڈر ایک انٹرنیشنل بارڈر ہے جس پر بہتر مینجمنٹ کے لیے اقدامات کا اٹھانا انتہائی ضروری ہے اور ہم جو بھی اقدامات کر رہے ہیں اپنی طرف ہی کر رہے ہیں جس پر کسی کو کوئی اعتراض بھی نہیں ہونا چاہیئے۔ محمد نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے اورکنٹرول لائن پر کشیدگی پیدا کر کے مقبوضہ کشمیر میںکشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا یہ بات جانتی ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کی سب سے اہم اور بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔ جب تک یہ تنازعہ حل نہیں ہوتا خطے میں امن بحال نہیں ہو سکتا، وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ سمیت ہر اہم عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اجاگر ہو چکا اور زیر بحث بھی ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے بنیادی حق حق خود ارادیت کے لیے اپنی پرامن تحریک آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب انہیں ان کا یہ بنیادی حق ضرور ملے گا۔ بھارت مقبوضہ وادی میں نہ صرف مظالم کی انتہا کر رہا ہے بلکہ انسانی حقوق کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے جس کا اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیئے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی سی پیک کے تحت ہونے والی ترقی ہضم نہیں ہو پا رہی جس کی وجہ سے وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.