آصف زرداری نے کہا تھا کہ حکمران جماعت کو 4 سال سیاست کا موقع دیں گے ، ہم پر تو فرینڈلی سیاست کا الزام ہے ، پاکستان میں ابھی تک لوڈ شیڈنگ بھی ختم نہیں ہوئی ، پیپلز پارٹی پنجاب میں آرہی ہے مخالفین کو ڈر ہے کہ ان کی ضمانتیں نہ ضبط ہو جائیں،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
منگل 28 مارچ 2017 23:46
(جاری ہے)
ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم فرینڈلی سیاست کرتے ہیں ۔
آصف زرداری نے کہا تھا کہ حکمران جماعت کو چار سال سیاست کا موقع دیں گے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں آگئی ہے اب مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہونگی ۔ ہم نے اپنے تمام وعدے پورے کیے ۔ ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ہم نے موٹروے کیوں نہیں بنائی ۔ عالمی معاشی بحران میں ہم موٹروے کیسے بنا سکتے تھے ۔ 2010-11 میں سیلاب آیا تھا اس لیے پوری طرح سے کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دیا ۔ ملازمین کی پنشنیں بڑھائیں ۔ حکمران جماعت نے مختلف سکیموں کے نام پر قوم کو بیوقوف بنایا ۔ میاں صاحب لاہور کو پاکستان سمجھتے ہیں ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم سیاست کرتے ہیں کسی پر ذاتی حملہ نہیں کرتے ۔ غریب آدمی قرضوں کے بوجھ تلے دب رہا ہے ۔ چوہدری نثار کو اپنی ضمانت ضبط ہونے کا خطرہ ہے اس لئے وہ پہلے ہی شور ڈال رہے ہیں ۔ہر پاکستانی بچہ ایک لاکھ 34 ہزار کا مقروض ہو چکا ہے ۔ پیپلز پارٹی دوبارہ اپنی حکومت بنائی گی اور غریبوں کو روز گار دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپر ہائی وے کی ایک لائن بڑھا کر کہا گیا کہ ہم موٹروے بنا رہے ہیں ۔ جب الیکشن آتا ہے تو سیاستدانوں کو غریب یاد آجاتے ہیں ۔ میاں صاحب ریاست کو کمزور جب کہ ہم وفاق کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔ عوام کو حکمرانوں کے ڈراموں کا اندازہ ہو گیا ہے ۔ اب وہ شوبازوں کے فریب میں نہیںآئیں گے ۔…(م د)مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.