وزیراعظم محمد نواز شریف سندھ کے عوام سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔رضوان رفیق

بدھ 29 مارچ 2017 13:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) مہاجر نیشنل موومنٹ کے سیکریٹری جنرل رضوان رفیق نے کہا وزیراعظم محمد نواز شریف سندھ کے عوام سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور ہماری جماعت ہر قدم پر ان کا ساتھ دیگی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جاری بیان میںرضوان رفیق نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کے دورہ حیدرآباد کا خیر مقدم کرتے ہیں اور بلدیہ حیدرآباد کے لئے 50 کروڑ روپے کا اعلان انکی سندھ سے دیرینیہ محبت کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ کراچی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کے لئے 200 ارب روپے کا پیکیج دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے کراچی کی عوام کے لئے پہلے سے جاری منصوبے قابل ستائش ہیں ان سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔