آثار قدیمہ اورثقافتی ورثے کے تحفظ و بحالی کے لیے ہرممکن اقدام اٹھائے جائینگے‘ چوہدری سعید

بدھ 29 مارچ 2017 15:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ،ایم ڈ ی اے و ایم ڈی ایچ اے آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چودھری محمدسعید نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی حکومت اثار قدیمہ اورثقافتی ورثے کے تحفظ اور بحالی کے لیے ہرممکن قدم اُٹھاکراُن کی عظمت رفتہ کو بحال کرئے گی۔ کشمیرکی ثقافت امن ،پیار اور اخوت کے رنگوں سے عبارت ہے۔

کشمیر کی خوبصورت دھرتی میںکھیلے جانے والے لوک کھیلوں میں محنت کی خوشبورچی ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے منسٹری آف سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر،یوتھ فورم اور یوتھ اینڈ ویمن فار پیس اینڈ ڈائیلاگ کی جانب سے ڈسٹینیشن کشمیرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹینیشن کشمیر کی چار روزہ تقریبات میں آزادکشمیر سمیت پورے پاکستان کے تمام صوبوں سے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے صوبے اور آزادکشمیر کی ثقافت کے مختلف پہلووں کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے ماریہ اقبال ترانہ اور ڈی جی سپورٹس آزادکشمیر نے بھی خطاب کیا۔جبکہ یوتھ اینڈ ویمن فار پیس اینڈ ڈائیلاگ کی صدر نگہت اقبال،ثاقب جاوید راجہ،میڈیا ڈائریکٹر راجہ قمر عطا،احمد عباس،عماد ملک،چودھری عثمان،سید نعمان،عثمان پیرزادہ اور دیگر نے ڈسٹینیشن کشمیر کی چار روزہ تقریبات کی نگرانی کے فرائض بھی سر انجام دئے۔

متعلقہ عنوان :