بھارتی وزیراعظم رواں سال کے آخر میں امریکہ کا دورہ کریں گے

بدھ 29 مارچ 2017 16:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں سال کے آخر میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں کامیابی اور بھارتی حکمران جماعت کی اقتصادی اصلاحات پر انہیں مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی وزیراعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی عوام کی بہت عزت کرتے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ رواں سال کے آخر میں مودی کی میزبانی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :