پانی کے بحران کے معاملے پر تحریک انصاف اور انتظامیہ میں مذاکرات ناکام
میئر اسلام آباد کہاں ہیں‘ ان کے شہری اپنے حق کے لئے باہر نکل رہے ہیں‘ وزیراعظم ہائوس ایوان صدر اور پارلیمنٹ لاجز میں تو پانی دیا جارہا ہے، عوام کے گھروں میں نہیں‘ میئر شیخ انصر عزیز احتجاج میں شامل ہوجائیں‘ ہیرو بننے کا شوق ہے تو انہیں آگے لگالیں گے،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اسد عمرکا پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 29 مارچ 2017 19:40
(جاری ہے)
آج شہری اپنے حق کے لئے سڑکوں پر نکلے ہیں تو ہمیں روکنے کے لئے پولیس ایسے تعینات کردی گئی ہے جیسے ہم دہشت گرد ہوں۔
انتظامیہ ریاست کی نہیں حکومت کی ملازم بن چکی ہے پرامن ریلی نکالنا ہمارا آئینی حق ہے ہماری ریلی روکنے کے لئے ریاستی دہشت گردی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ چوہدری نثار سن لیں ہم ڈرنے والے نہیں ابھی تک چوہدری نثار اور انتظامیہ کے کسی شخص نے ہمارے ساتھ رابطہ نہیں کیا ہم آدھا گھنٹہ انتظار کریں گے پھر ریلی شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میئر اسلام آباد کہاں ہیں ان کے شہری اپنے حق کے لئے نکل رہے ہیں میئر نے الیکشن نہیں لڑا وزیراعظم سے دوستی کی وجہ سے میئر کا عہدہ ملا۔ اگر انصر عزیز کے دل میں شہریوں کا تھوڑا سا بھی درد ہے تو آئیں ہمارے ساتھ مل کر احتجاج میں حصہ لیں۔ اگر انہیں ہیرو بننے کا شوق ہے تو انہیں آگے کھرا کردیں گے لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ احتجاج کا اپنا آئینی حق کسی کو چھیننے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر‘ وزیراعظم ہائوس اور پارلیمنٹ لاجز کو تو پانی سپلائی کیا جارہا ہے تاہم اسلام آباد کے شہریوں کے لئے پانی نہیں۔ (ن غ/ ا ر)مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.