یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فائنل سپلیمنٹری امتحانات کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا

بدھ 29 مارچ 2017 20:37

لاہور۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سینڈیکٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سپلیمنٹری امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

(جاری ہے)

ترمیم شدہ امتحانی شیڈول کے مطابق میڈیسن ون کا پرچہ جوکہ 30مارچ کو ہونا تھا اب 25اپریل کو جبکہ میڈیسن ٹو کا پیپر جو کہ پہلے 03اپریل کو ہونا تھا اب 28اپریل کو ہوگا۔ باقی تمام پیپرز پرانے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.uhs.edu.pk پر جاری کردی گئی۔