وزیراعظم محمد نواز شریف پورے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں ،ْطلال چوہدری

عمران خان پانامہ کیس سے اپنے سیاسی مقاصد کا حصول چاہتے ہیں جن کا دھرنا بھی ناکام ہوا ،ْ انٹرویو

بدھ 29 مارچ 2017 21:17

وزیراعظم محمد نواز شریف پورے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پورے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہث۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پانامہ کیس سے اپنے سیاسی مقاصد کا حصول چاہتے ہیں جن کا دھرنا بھی ناکام ہوا اور وہ کارکردگی کی بنیاد پر بھی ہم سے پیچھے ہیں۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ لوگ عمران خان کی منفی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں جس کا ثبوت عوام نے ضمنی و بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اپنے بھرپوراعتماد کا اظہار کر کے دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ ہم سندھ میں بھی اسی طرح الیکشن لڑیں گے جس طرح ملک کے دیگر حصوں میں لڑتے ہیں تاکہ یہاں کے عوام کے معیار زندگی کو بھی بہتر بنایا جا سکے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب سمیت ملک بھر کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم آئندہ عام انتخابات میں اپنی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کی وجہ سے دوبارہ کامیابی بھی حاصل کریں گے۔