احسن اقبال کی قیادت میں پاکستانی وفد پائیدار ترقی سے متعلق چوتھے ایشیاء پیسیفک فورم میں شرکت

فورم میں پاکستان سمیت 60 ممالک کے وزراء اور اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے ،ْ احسن اقبال فورم کے چیئرمین منتخب

بدھ 29 مارچ 2017 21:17

احسن اقبال کی قیادت میں پاکستانی وفد پائیدار ترقی سے متعلق چوتھے ایشیاء ..
بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کی قیادت میں پاکستانی وفد پائیدار ترقی سے متعلق چوتھے ایشیاء پیسیفک فورم میں شرکت کر رہا ہے جو 31 مارچ تک بینکاک میں جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

یہ فورم اقوام متحدہ کے ایشیاء اور پیسیفک کے لئے اقتصادی اور سماجی کمیشن (یو این ای ایس سی اے پی) کے تحت علاقائی سطح پر پائیدار ترقی کے حصول اور پائیدار ترقیاتی اہداف پر عمل درآمد کا مرکزی فورم ہے۔

فورم میں پاکستان سمیت 60 ممالک کے وزراء اور اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔ رواں سال پروفیسر احسن اقبال کو اس فورم کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ روس کے وفد نے ان کو نامزد کیا۔ پروفیسر احسن اقبال نے اعلیٰ سطح کی گول میز کانفرنس میں غربت کے خاتمے اور معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر دورہ کے دوران صنفی مساوات، خواتین کو بااختیار بنانے اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے مباحثوں میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :