محفوظ طریقے سے خوراک بنانے ، بیچنے اورحفظان صحت کے اصولوں کے متعلق پنجاب فوڈ اتھارٹی آگاہی مہم

وزیر خوراک بلال یٰسین اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لبنیٰ رشید نے وحدت روڈ کے دوکانداروں میں مفت فوڈ سیفٹی کٹس بھی تقسیم

بدھ 29 مارچ 2017 22:05

محفوظ طریقے سے خوراک بنانے ، بیچنے اورحفظان صحت کے اصولوں کے متعلق ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے ، خوراک کے کاروبار سے منسلک افراد کے لییخوراک بنانے اور بیچنے کے حوالے سے وحدت روڈ کے دوکانداروں کے لیے آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خوراک بلال یٰسین اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لبنیٰ رشید نے وحدت روڈ کے دوکانداروں میں مفت فوڈسیفٹی کٹس بھی تقسیم کیں ۔

دوکانداروں کو محفوظ طریقے سے خوراک بنانے اور بیچنے کے حوالے سے حفظان صحت کے اصولوں اور قوانین کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر وزیر خوراک بلال یٰسین کا کہنا تھا کہ صحت مند غذا تیار کرنا ہی خوراک کے مسائل کا واحد حل ہے۔ دوکانداروں کو خوراک کے اجزاء اور انکے صحت پر اثرات کی مکمل آگاہی دینے سے خوراک کے میعار کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خوراک نے اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا اورفوڈ اتھارٹی قوانین پرمکمل عمل درآمد کروانے کے لیے قوانین کی مکمل آگاہی دی جا رہی ہے، مفت کٹس کے علاوہ خوراک کے شعبہ سے منسلک افراد کے لیے مفت ورکشاپس، سیمینار، ٹرینگ کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے، محفوظ خوراک کی تیاری اور فراہمی کی تربیت کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سکول آف ہائی جین بھی بنا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گوجرانوالہ میں حاجی سوڈا واٹر نامی جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے والا یونٹ سیل کر دیا۔حاجی سوڈا واٹر نامی کمپنی میں تمام معروف برانڈز کی خالی بوتلیں دوبارہ بھر کر فروخت کی جا رہی تھی۔ لاہور میں گٹکا سپلائی کرنے والا بڑاسپلائر بھی پکڑا گیا۔سپلائی یونٹ کو سیل کر کے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کر لیا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹرآپریشنز رافیعہ حیدر کا کہنا تھا کہ گٹکا سپلائی کرنے والوں کوبارہاخبردار کیا جا چکا ہے۔اب کہیں بھی گٹکا برآمد ہوا تو سخت کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔مزید کاروائیوں میں لکشمی چوک کے معروف بے نظیر دہی بھلے، ڈھاکہ بھیا بریانی، مہر سوئیٹس، ملک فوڈز، چل اینڈ چلی ریسٹورنٹ سیل، مرچو فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کوسیل جبکہ کورل انٹر پرائزر کو غلط لیبلنگ پر 25ہزار جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :