اسرائیلی وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی اقتصادی امداد میں کٹوتی کا حکم

جمعرات 30 مارچ 2017 12:26

اسرائیلی وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی اقتصادی امداد میں کٹوتی کا حکم
مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) اسرائیل نے اقوام متحدہ کو دی جانے والی اقتصادی مدد میں احتجاجاً 20 لاکھ امریکی ڈالر کی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی جانب سے مختلف محاذوں پر اس کے خلاف منظور کردہ قراردادوں کی مخالفت میں کیا ہے۔وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے وزارت خارجہ کو اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے ملنے والی اقتصادی مدد میں کٹوتی کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :