پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام سے ایئرپورٹ کو منسوب کرنے کی تقریب تنازع کا شکار ہوگئی

تقریب میں رونالڈو کے علاوہ پرتگال کے صدر، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں شل میڈیا پر بھی رونالڈو کے مجسمے کا خوب مذاق اڑایا گیا ،ْ ٹوئٹر پر اس پر ہیش ٹیگ بھی بن گیا

جمعرات 30 مارچ 2017 13:09

لزبن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام سے ایئرپورٹ کو منسوب کرنے کی تقریب تنازع کا شکار ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کوبارسلونا فٹبال کلب کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی کھیل کیلئے خدمات کے اعتراف میں پرتگال کی حکومت نے مدیرا ایئرپورٹ کو رونالڈو کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مدیرا وہ جزیرہ ہے کہاں کرسٹیانو رونالڈو کی پیدائش ہوئی تھی اور ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کیلئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔تقریب میں رونالڈو کے علاوہ پرتگال کے صدر، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔اس موقع پر رونالڈو کے مجسمے کی بھی رونمائی کی گئی اور یہی وہ موقع تھا جب تقریب میں موجود تمام افراد کے درمیان ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

(جاری ہے)

دراصل رونالڈو کے جس مجسمے کی رونمائی کی گئی وہ بالکل بھی رونالڈو سے مشابہہ دکھائی نہیں دے رہا تھا جس کی وجہ سے بعض حاضرین کو شبہ ہوا کہ شائد منتظمین نے کسی اور کا مجسمہ بنوالیا ۔تقریب میں موجود رونالڈو کو بھی شائد اس کا احساس ہوا ہوگا تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا کہ ایک ایئرپورٹ کو اپنے نام سے منسوب ہوتے دیکھنا بہت ہی یادگار لمحہ ہے ،ْمجھے فخر ہے کہ میر اتعلق اس جگہ سے ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی رونالڈو کے مجسمے کا خوب مذاق اڑایا گیا اور ٹوئیٹر پر اس پر ہیش ٹیگ بھی بن گیا۔ایک صارف نے لکھا کہ اس مجسمے سے زیادہ تو میری شکل رونالڈو سے ملتی ہے۔ایک اور شخص نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ایسا تب ہوتا ہے جب آپ مجسمہ ساز کو غلط تصویر بھیج دیں ،ْایک خاتون نے ٹوئیٹ کیا کہ اس مجسمے کو بنانے والا ضرور لائنل میسی کا مداح ہوگا۔رونالڈو کے مداحوں نے مجسمہ بنانے والوں پر شدید تنقید کی اور سوشل میڈیا پر انہیں طرح طرح کے القابات سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :