ترکی کا شام میں جاری فرات شیلڈ نامی فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان

آپریشن فرات شیلڈ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا،اگلے آپریشن کا نام مختلف ہوگا،ترک وزیراعظم

جمعرات 30 مارچ 2017 13:19

ترکی کا شام میں جاری فرات شیلڈ نامی فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) ترکی نے شمالی شام میں سات ماہ سے جاری فرات شیلڈ نامی فوجی آپریشن ختم کا اعلان کردیا وزیر بن علی یلدرم نے ترکی کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں آپریشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوجی آپریشن کامیاب ہوچکا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے یہ اعلان سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا بن علی یلدرم نے کہا کہ آپریشن فرات شیلڈ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا ہے اس کے بعد ہونے والا کسی اور آپریشن کا مختلف نام ہوگا تاہم انھوں نے نئے فوجی آپریشن سے انکار نہیں کیا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ کیا اب ترک فوجیں شام سے واپس آجائیں گی یا نہیں۔

واضح رہے کہ ترکی نے اگست میں شدت پسند تنظیم داعش کو اپنی سرحدوں سے دور دھکیلنے کے لئے اس آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد کرد ملیشیا کو مغرب کی جانب دریائے فرات پار کرنے سے روکنا اور کرد اکثریتی علاقوں تک ان کی رسائی کو محدود کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :