سرینگر، حریت رہنمائوں کا اشفاق وانی،جلیل اندرابی، احد گورواور شبیر صدیقی کو شاندار خراج عقیدت

کشمیری شہداء نے اپنی جانیں عظیم مقصد کیلئے قربان کیں،قربانیوں کی وجہ سے تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے، حریت رہنمائوں کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 30 مارچ 2017 17:51

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں نے ممتاز کشمیری آزاددی پسند رہنمائوں اشفاق مجید وانی، ایڈووکیٹ جلیل اندرابی، ڈاکٹر عبدالاحد گورو اور شبیر صدیقی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنمائوں بشیر احمد بٹ، فاروق احمد ڈار، نور محمد کلوال، محمد یوسف نقاش، شکیل احمد بخشی، شوکت احمد بخشی، وجاہت قریشی، ہاروں کشمیری، ظہور احمد بٹ، مختار احمد صوفی، شیخ عبدالرشید، غلام نبی درزی اور امتیاز احمد ریشی نے مزار شہداء سرینگر جا کر شہید رہنمائوں کے علاوہ یہاں مدفون دیگر شہداکی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری شہداء نے اپنی جانیں ایک عظیم مقصد کیلئے قربان کیںاور شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہی تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ حریت رہنمائوں نے شہداء کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوںکے عزم کا اعادہ کیا۔ دریں اثنا تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے بھی ایک بیان میں شہید رہنمائوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔

متعلقہ عنوان :