محمد رفیق گنائی کی جموں جیل میں منتقلی قابل مذمت ہے ،ترجمان مسلم لیگ جموں وکشمیر

جمعرات 30 مارچ 2017 17:53

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیرمیںجموںوکشمیر مسلم لیگ کے غیر قانونی طورپر نظربند رہنماء محمد رفیق گنائی کودوبارہ جموںکی کسی جیل میں منتقل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ محمد رفیق گنائی جن کو والدہ کا چند ہفتوں قبل انتقال کی وجہ سے جموںکی کوٹ بھلوال جیل سے اسلام آباد میں مٹن جیل منتقل کیاگیا تھا تاہم اب انہیں دوبارہ جموںکی کسی جیل منتقل کردیاگیا ہے۔

انہوںنے پارٹی کے چیف آرگنائزر عبدالاحد پرہ جو تھانہ ماورکلم ہندواڑہ میںنظربند ہیں کے اہلخانہ کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے اور پارٹی کارکن جاوید احمد پر دوبارہ کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے نفاذ کی شدید مذمت کی ۔ ترجمان نے اقدامات کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیا ۔

متعلقہ عنوان :