سنگاپور ائیرپورٹ پر ایمرٹس ائیرلائن کے طیارے کا تصادم

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 مارچ 2017 18:46

سنگاپور ائیرپورٹ پر ایمرٹس ائیرلائن کے طیارے کا تصادم
سنگاپور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ2017ء) سنگاپور میں ایمرٹس ائیرلائن کے طیارے کا تصادم ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور ائیرپورٹ پر ایمرٹس ائیرلائن کے طیارے کا ایک دوسرے مسافر طیارے سے تصادم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سنگاپور سے دبئی کیلئے روانہ ہونے سے کچھ دیر قبل رن وے پر پرواز ای کے 405 کا ایک دوسرے طیارے سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں طیارے کے پر کو نقصان پہنچا۔ تاہم طیارے میں موجود 314 افراد محفوظ رہے۔ مسافروں کو ایک دوسرے طیارے کے ذریعے دبئی روانہ کر دیا گیا۔