طلبہ کی سہولت کے لئے پراسپیکٹس سیل پوائنٹس چھٹی والے دن بھی کھلے رکھے جائیں ، وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی کی ہدایت

جمعرات 30 مارچ 2017 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر اور ملک کے 44۔اہم شہروں میں یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کے ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ طلبہ کی سہولت کے لئے پراسپیکٹس سیل پوائنٹس ہفتہ اور اتوار کے روز بھی صبح 8بجے سے شام 6بجے تک کھلے رکھیں تاکہ داخلہ حاصل کرنے کا ایک بھی خواہشمند داخلہ حاصل کرنے سے محروم نہ رہ سکے۔

سمسٹر بہار 2017ء کے داخلوں میں میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے علاوہ ٹیچر ٹریننگ پروگرامز بھی شامل ہیں جن میں ایم ایڈ ) 1سالہ(اور ڈیڑھ ،ْ ڈھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز شامل ہیں۔ایک سالہ ایم ایڈ پروگرام میں داخلے کی اہلیت بی ایس سی /بی ای+بی ایڈ/بی ایس ایڈ )سیکنڈ ڈویژن(مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے کی اہلیت سولہ سالہ تعلیم )ایم ای/ایم ایس سی/بی ایس یا بی اے آنرز)چار سالہ(کم از کم سیکنڈ ڈیوژن جبکہ بی ایڈ ڈھائی سالہ پروگرام میں بی اے /بی ایس سی یا مساوی کم از کم سیکنڈ ڈیوژن والے امیدوار داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔

بی ای چار سالہ پروگرام میں داخلے کی اہلیت ایف ای/ایف ایس سی کم از کم سیکنڈ ڈویژن مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ فارمز اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے تمام سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کمیپسسز/رابطہ دفاتر سے دستیاب ہیں۔میٹرک سے پی ای ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔

داخلہ فارم مع مقررہ فیس ملک بھر میں فرسٹ ویمن بینک ،ْ بینک الفلاح اور الائیڈ بینک ،ْ مسلم کمرشل بینک کی تمام پرانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد برانچوں کی تفصیلات پراسپکٹس ،ْ یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور ملک کے طول و عرض میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاترسے دستیاب ہیں۔۔۔۔۔۔(توصیف)

متعلقہ عنوان :