نریندرمودی کے 2اپریل کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرینگے،حریت قیادت کا مکمل ہڑتال کا اعلان

جمعرات 30 مارچ 2017 22:30

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے 2اپریل کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرینگے ، حریت رہنماؤں کی جانب سے اس موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے مقبوکشمیرکے دورے کے دوران مقبوضہ وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی ،ہڑتال کی کال حریت رہنما ئوں یاسین ملک ،میرواعظ عمرفاروق اورسیدعلی گیلانی نے مشترکہ طور پر دی ہے ۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی 2اپریل کومقبوضہ وکشمیرکادورہ کریں گے اورمقبوضہ وادی میں ٹنل کاافتتاح کریںگے۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے جارہے ہیں ۔بھارتی وزیر اعظم کا دورہ ایسے وقت سامنے آرہا ہے جب بھارتی فورسز نے بڈگام میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جس کے بعد وادی میں سخت عوامی ردعمل سامنے آیاہے اور پرتشدد احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :