آئندہ سال کی اے ڈی پی کی سائز، منصوبے اور پالیسی بنانے کے لیے تجاویز مرتب کی جائیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
جمعرات 30 مارچ 2017 23:17
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ نے نئی اے ڈی پی کے حوالے سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمینٹ کو تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ رواں سال صوبائی اے ڈی پی 200 بلین روپے کی اور ضلعی اے ڈی پی 25 بلین روپے کی ہے۔
سیکریٹری خزانہ حسن نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران وفاق نے 493.2 بلین روپے فراہم کرنے تھے، اس طرح منقسم پول سے 328.8 بلین روپے ان 8 ماہ میں آنے چاہئے تھے، لیکن ابھی تک 252.6 بلین روپے موصول ہوئے ہیں، یعنی 76.2 بلین روپے کم ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے سندھ کو 54.7 بلین روپے براہ راست منتقل کرنے تھے۔ سندھ حکومت کاان آٹھ ماہ میں حصہ 36.4 بلین روپے بنتا ہے جبکہ 36.6 بلین روپے وصول ہوئے ہیں۔ 13.3 بلین روپے کی او زیڈ ٹی حصہ سے متعلق باتیں کرتے ہوئے حسن نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت کا آٹھ ماہ میں حصہ 8.8 بلین بنتا ہے مگر وفاق نے صرف 6.8 بلین روپے جاری کئے ہیں، اس طرح 2 بلین روپے کا شارٹ فال ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اپنی لوکل باڈیز کو ضروری فنڈز فراہم کرنا تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ خزانہ کو ہدایات دیں کہ وفاقی سیکریٹری خزانہ سے رابطہ کریں اور اس سلسلے میں ان سے بات چیت کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبائی وصولیاں اور ٹارگیٹ حاصل کیا جائے تاکہ آئیندہ کے بجٹ کی ضروری تیاری کی جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.