جماعت اسلامی کراچی کاکے الیکٹرک کے خلاف بغیراجازت احتجاجی مظاہرہ

پولیس اور مظاہرین میں تصادم ،پولیس نے جی آئی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن سمیت متعدد کارکنوں کوحراست میں لے لیا۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 31 مارچ 2017 17:45

جماعت اسلامی کراچی کاکے الیکٹرک کے خلاف بغیراجازت احتجاجی مظاہرہ
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ2017ء) : جماعت اسلامی کراچی نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،جس کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوگیا،پولیس نے جی آئی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن سمیت متعدد کارکنوں کوحراست میں لے لیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی نے کے الیکٹرک کیخلاف بجلی کی لوڈشیڈنگ ودیگرمعاملات پراحتجاجی مظاہرہ کیااور دھرنادے دیا۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیراحتجاج کیا۔پولیس نے امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے کیلئے جماعت اسلامی کواحتجاج سے روکناچاہاتوتصادم ہوگیا۔پولیس اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔