پاکستان کوتنہاکرنیکاپروپیگنڈاکرنیوالےدیکھیں،عالمی دوست ہمیں کیسےاہمیت دیتےہیں،آرمی چیف

جنرل قمرجاویدباجوہ کا انسداد دہشتگردی سنٹرپبی کادورہ،غیرملکی ٹیموں سے ملاقات،دہشتگردی نے پوری دنیاکومتاثرکیاہے،دہشتگردی کےخاتمے کیلئے مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپناناہوگی، جنرل قمرجاویدباجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 31 مارچ 2017 18:34

پاکستان کوتنہاکرنیکاپروپیگنڈاکرنیوالےدیکھیں،عالمی دوست ہمیں کیسےاہمیت ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے انسداددہشتگردی سنٹرپبی کادورہ کیا،آرمی چیف کوپاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کاجائزہ بھی لیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے منگلاکے قریب نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سنٹرپبی کادورہ کیا۔اس موقعہ پرآرمی چیف نے غیرملکی ٹیموں سے بھی ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن دوست ملک ہے امن کیلئے بھرپورکرداراداکررہاہے۔

(جاری ہے)

جنرل قمرجاویدباجوہ کہاکہ دہشتگردی نے پوری دنیاکومتاثرکیاہے۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپناناہوگی۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کوخصوصی اہمیت دیتی ہے۔ پاکستان کوتنہاکرنے کا پروپیگنڈا کرنیوالے دیکھیں کہ عالمی دوست ہمیں کیسےاہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دہشتگردی کیخلاف ہماری کوششوں کوتسلیم کررہی  ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق دوسرے پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلےمیں 10غیرملکی فوجی ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں۔ غیرملکی ٹیموں میں چین، انڈونیشیا، اردن، ملائیشیا، مالدیپ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :