وفاقی وزیر خزانہ کا دورہ دبئی ، پاکستانی وفد کی پہلے مرحلے کے تحت جاری مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ

مشاورتی اجلاس میں پاکستان کی مختلف شعبوں بالخصوص توانائی کے شعبہ میں ا صلاحات کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ

جمعہ 31 مارچ 2017 22:21

وفاقی وزیر خزانہ کا دورہ دبئی ، پاکستانی وفد کی پہلے مرحلے کے تحت جاری ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مارچ2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آ ئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لئے دبئی میں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرینگے،وزیر خزانہ کے دوبئی پہنچنے پر آ ئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کے سینئرحکام نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو 28مارچ سے پہلے مرحلے پر تین دن تک جاری مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی ،مشاورتی اجلاس میں پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں بالخصوص توانائی کے شعبہ میں ا صلاحات کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آ ئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ آرٹیکل 4 کے تحت مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لئے دبئی پہنچے۔

(جاری ہے)

وہ آ ئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کے دوران پاکستان کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آ ئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کرنے والے وفد کے سینئیرحکام نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو 28مارچ سے پہلے مرحلے پر تین دن تک جاری مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔

آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ مذاکرات 5اپریل تک جاری رہیں گے ۔پاکستان آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔حالیہ مذاکرات پروگرام کے بعد مانیٹرنگ کے تناظر میں کئے جارہے ہیں۔ا سحا ق ڈارنے دوبئی میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کی اور پریس کانفرنس بھی کی جہاںانہوںنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا۔ (و خ )

متعلقہ عنوان :