کوئٹہ, یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلباء کے پرامن احتجاج پر لاٹھی چارج اور تشدد اور بلا جواز گرفتاریوں کی بھر پور مذمت, نیشنل پارٹی

جمعہ 31 مارچ 2017 22:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2017ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلباء کے پرامن احتجاج پر لاٹھی چارج اور تشدد اور بلا جواز گرفتاریوں کی بھر پور مذمت کر تے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نوجوانوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ قابل افسوس ہے بیان میں کہا گیا کہ جامعہ بلوچستان میں طلباء کو داخلہ نہ دینے، تعلیمی فیس کی یکمشت بڑھانے سے طلباء تعلیم کوبنیادی ضرورت سے محروم رکھنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ دھائی سے بدامنی سے تعلیم میں خلل آگیا تھا جس سے بلوچستان دوسرے صوبوں سے پیچھے رہ گیا تھا لیکن موجودہ اتحادی حکومت نے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی سر براہی میں سیاسی بصیرت سے بلوچستان میں امن وامان کو بحال کر تے ہوئے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کے ساتھ تعلیمی اصلاحات جیسے انقلابی اقدامات کئے تاکہ بلوچستان پسماندگی اور جہات کے دور سے نکل جائے تو ایسے میں ایسے منفی اقدامات تعلیمی بندش تصور کی جائینگے جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا بیان میں کہا گیا کہ طلباء نے جامعہ بلوچستان میں اپنی حق آزادی رائے کا اظہار کر تے ہوئے پرامن احتجاج کیا لیکن انتظامیہ نے طلباء کو تعلیم سے محرو م رکھنے کے ساتھ پرامن احتجاج محروم رکھنے کے لئے لاٹھی چارج اور تشدد کار استہ اختیار کر تے ہوئے طلباء کو گرفتار کیا بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ طلباء کو رہا کیا جائے اور فیسوں میں کمی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :