پرویز مشرف غداری کیس ،ْ جائیداد ضبط کرنے سے متعلق خصوصی عدالت نے فریقین سے معاونت طلب کرلی

پرویز مشرف کی جائیداد کی تفصیلات ایک ماہ میں پیش کی جائیں ،ْوزارت داخلہ کو حکم

جمعہ 31 مارچ 2017 22:39

پرویز مشرف غداری کیس ،ْ جائیداد ضبط کرنے سے متعلق خصوصی عدالت نے فریقین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2017ء) پرویز مشرف غداری کیس میں جائیداد ضبط کرنے سے متعلق خصوصی عدالت نے فریقین سے معاونت طلب کر تے ہوئے وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے کہ پرویز مشرف کی جائیداد کی تفصیلات ایک ماہ میں پیش کی جائیں۔

(جاری ہے)

سماعت کے در ان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ خصوصی عدالت کے جائیداد ضبط کرنے کے حکم پر اعتراضات آئے ہیں ،ْ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا خصوصی عدالت پرویز مشرف کی بیرون ملک جائیداد ضبط کر سکتی ہی کیا ملزم کی جائیدادوں کی ضبطی کیلئے مزید احکامات کی ضرورت ہی فریقین اس سوال پر عدالت کی معاونت کریں۔

خصوصی عدالت نے استغاثہ کو بھی اپنی تمام گزارشات تحریری طور پر جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔