تحریک انصاف کا کراچی کے مہنگے ترین علاقے میں سی137ایکڑ اراضی کابڑا حصہ ملک ریاض کو دیئے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار
سندھ حکومت شہری کراچی کو ٹھیکے پر ملک ریاض کے حوالے کرنا بند کرے، پیپلز پارٹی پہلے کراچی کو لوٹ لوٹ کے کھاتی تھی اب نوچ نوچ کرکھارہی ہے، عمران اسماعیل
جمعہ 31 مارچ 2017 23:49
(جاری ہے)
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو کچرا اٹھانے کے لئے بھی ملک ریاض یاد آتا ہے تو پھر سندھ کی ترقی کے نام پر مختص کیا جانے والا بجٹ کہاں جا رہا ہی ۔
کراچی کے منتخب بلدیاتی نمائندے اور حکومت سندھ مل کر کراچی کی عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ بلدیاتی نمائندے ہر وقت اپنی بے بسی کی تصویر دکھاتے رہتے ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ کے پاس اتنا پیسہ اور اختیارات ضرور ہیں کہ وہ کسی پارک کی تزین و آرائش، علاقوں سے کچرا اٹھانا اور گٹر کے ڈھکن لگا سکیں۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی کے نوجوانوں کے پاس اب چند پارکس اور گرائونڈ ہی رہ گئے ہیں کھیلنے کے لئے اور حکومت سندھ وہ بھی ملک ریاض کے حوالے کر کے ان سے یہ حق بھی چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ہوتے ہوئے کراچی کے شہریوں سے ان کا حق کوئی نہیں چھین سکتا۔ تحریک انصاف ہائی کورٹ میں سندھ حکومت کی اس سازش کے خلاف پٹیشن دائر کرے گی۔کراچی شہر میں یہ قبضہ مافیا کا دوسرا رخ ہے۔ ہم حکومت سندھ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اعلیٰ حکام کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم اس شہرکی ایک گز زمین بھی غیر شفاف طریقے سے کسی کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔ شہر میں قبضہ مافیا کے خلاف پاکستان تحریک انصاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.