پولیس ،کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کامیاب کارروائی ،3ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیاگیا

جمعہ 31 مارچ 2017 23:55

پولیس ،کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کامیاب کارروائی ،3ڈاکوئوں کو گرفتار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2017ء) پولیس نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیاہے جبکہ ملزمان کے 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیاجبکہ 4 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3پسٹل، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان میں باسط و دیگر شامل جبکہ ملزمان کے چار ساتھی فیصل، ناصر، سجاد، وسیم فرار ہوگئے۔