پشاور رپیڈ بس منصوبے پر میٹرو بس سے کم خرچا آئے گا

بس منصوبے پر 33 ارب، دیگر سہولیات پر 23 ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے، شہر کے مختلف علاقوں سے آنیوالی بس رپیڈ بس ٹریک میں داخل ہوسکیں گی: خیبرپختونخواہ حکومت کی وضاحت

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 مارچ 2017 22:07

پشاور رپیڈ بس منصوبے پر میٹرو بس سے کم خرچا آئے گا
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ2017ء) خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ پشاور رپیڈ بس منصوبے پر میٹرو بس سے کم خرچا آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے پشاور ماس ٹرانزٹ منصوبے کی لاگت بڑھنے کی خبروں کے حوالے سے وضاحتی ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے معاون خصوصی شاہ محمد وزیر نے بتایا ہے کہ پشاور ماس ٹرانسٹ بس منصوبے پر 33 ارب جبکہ دیگر سہولیات پر 23 ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے آنیوالی بس رپیڈ بس ٹریک میں داخل ہوسکیں گی۔ رپیڈ بس سے روزانہ 4 لاکھ سے زائد مسافر مستفید ہوں گے۔ جبکہ رپیڈ بس منصوبے پر فی کلو میٹر ایک ارب 27 کروڑ روپے خرچا آئے گا۔ 

متعلقہ عنوان :