شرط ہارنے پر پول کے ساتھ ڈکٹ ٹیپ سے بندھے شخص کو پولیس نے آکر آزاد کرادیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 31 مارچ 2017 23:53

شرط ہارنے پر پول کے ساتھ ڈکٹ ٹیپ سے بندھے شخص کو پولیس نے آکر آزاد کرادیا

ہوسٹن پولیس کو ایک ساتھ کئی شکایتیں ملیں کہ ایک شخص کو کسی نے پول کے ساتھ ڈکٹ ٹیپ کی مدد سے باندھ دیا ہے۔پولیس کے مطابق شمال مشرقی ہوسٹن میں کئی ڈرائیوروں نے ایک شخص کو پول سے بندے دیکھا اور پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس جب وہاں پہنچی تو دیکھا کہ ایک شخص چاقو کے ساتھ ٹیپ کو کاٹ رہا ہے۔ پولیس نے چیخ کر اسے چاقو پھینکنے کو کہا۔

(جاری ہے)

بعد میں معلوم ہوا کہ ٹیپ کاٹنے والا شخص پول سے بندھے شخص کا دوست ہے۔

اس شخص کو شرط ہارنے پر پول سے باندھا گیا تھا۔اس شخص کی دوستوں کے ساتھ شرط لگی تھی کہ ہارنے کی صورت میں اسے کار یا پول پر ڈکٹ ٹیپ سے باندھ دیا جائے۔ شرط ہارنے پر اس نے ٹاس کی مدد سے پول پر لٹکنے کا فیصلہ کیا۔
پولیس نے اس شخص کو پول سے اتار کر  بغیر کوئی مقدمہ قائم کیے اس کے گھر تک چھوڑ دیا۔