دنیا کی سب سے تیز کافی میں عام کافی سے 5 گنا زیادہ کیفین ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 31 مارچ 2017 23:53

دنیا کی سب سے تیز کافی میں عام کافی سے 5 گنا زیادہ کیفین ہے
جنوبی افریقا کی ایک کمپنی نے پچھلے سال دنیا کی  سب سے سٹرانگ کافی متعارف کرائی تھی۔ یہ کافی اب امریکی مارکیٹ میں بھی دستیاب ہے۔
بلیک انسومنیا کافی کو امیزون کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد امریکی مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


کمپنی کا کہناہے کہ اس نے اپنی کافی کے دانے مختلف لیبارٹریوں کو تجزیے کے لیے بھیجے تھے، جہاں پتا چلا کہ ان دانوں سے 12اونس کپ میں 702 ملی گرام کیفین شامل ہوگی جو اوسط 150 ملی گرام سے بہت زیادہ ہے۔

اس سے پہلے تیز کافی کا ریکارڈ Death Wishکافی کے پاس تھا، جس کے 12 اونس کپ میں 660 ملی گرام کیفین شامل ہوتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ کئی دوسرے برانڈ ایسے ہیں، جن میں کیفین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہیں لیکن اُن میں ملاوٹ ہوتی ہے جبکہ  ان کی کافی خالص ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اتنی سٹرانگ کافی پینے سے دل کے دورے کا خدشہ لاحق ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :