یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد

ہفتہ 1 اپریل 2017 13:33

سرگودھا۔یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2017ء) یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کی ایونٹ مینجمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام سرگودھا کر کٹ سٹیڈیم میںسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا مین کیمپس،سٹی کیمپس اور ایل بی ایس کے مختلف شعبہ جات کے طلبا ء و طالبات نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا ہے ،سپورٹس گالا کے پہلے روز سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم میں سپورٹس گالا کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی ،جس میں طلباء و طالبات نے یواو ایل کا لوگو بنایا جبکہ سپورٹس گالا کا افتتاح ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر شوکت علی نے کیا ۔

افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی آف سرگودھا مین کیمپس‘ سٹی کیمپس‘ ایل بی ایس کے تمام سٹاف نے بھی بھرپور شرکت کی سپورٹس گالا کے پہلے روز مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں سو میٹر دوڑ‘دو سومیٹر دوڑ‘ رسہ کشی‘ کرکٹ ‘ ٹیبل ٹینس‘فٹ بال کے مقابلے ہوئے جس میں طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے سٹاف نے بھی بھرپور حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :