ایران کی پاراچنار دہشتگرد حملے کی شدید مذمت ،پاکستانی حکومت ، عوام اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار

ظالموں ، تشدد اور دہشتگردی کو پھیلانے والوں کو اپنے جرائم کے ارتکاب کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی ، خطے میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے دنیا کو انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کی مالی اور روحانی مدد روکنے کیلئے پرخلوص کوششیں کرنا ہونگی ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسیمی کا بیان

ہفتہ 1 اپریل 2017 17:57

ایران کی پاراچنار دہشتگرد حملے کی شدید مذمت ،پاکستانی حکومت ، عوام ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اپریل2017ء) ایران نے پاراچنار میں شیعہ زائرین پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت ، عوام اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسیمی نے پاراچنار میں شیعہ زائرین پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام اور حملے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ کچھ جماعتیں اپنے اشوب مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے طاقت کی زبان استعمال کرتی ہیں اور قتل عام کراتی ہیںاورخطے میں چند ممالک عدم تحفظ،دہشتگردی اور انتہا پسندی کے پھیلائو کے ذریعے اپنے مفادات کا پیچھا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح کے کینسر (ٹیومر)کے خاتمے کیلئے امید نہیں ہے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ظالموں ، تشدد اور دہشتگردی کو پھیلانے والوں کو اپنے جرائم کے ارتکاب کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ خطے میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے دنیا کو انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کی مالی اور روحانی مدد روکنے کیلئے پرخلوص کوششیں کرنا ہونگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاراچنار امام بارگاہ کے گیٹ کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق جب کہ 95 زخمی ہوگئے تھے ۔دھماکا اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھی۔

متعلقہ عنوان :