پاکستان کے ساتھ جنگ کی صورت میں بھارت پیشگی ایٹمی حملہ کر سکتا ہے،امریکی اخبار

ہفتہ 1 اپریل 2017 17:57

پاکستان کے ساتھ جنگ کی صورت میں بھارت پیشگی ایٹمی حملہ کر سکتا ہے،امریکی ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اپریل2017ء) معروف امریکی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کی صورت میں بھارت پیشگی ایٹمی حملہ کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

معروف امریکی اخبار ’’ نیویارک ٹائمز‘‘ میں شائع ہونے والے کالم میں میکس فشر نے لکھا ہے کہ واقعاتی شہادت کے مطابق ہو سکتا ہے بھارت ایٹمی ہتھیاروں کے ڈاکٹرائن کی ازسرنو تشریح کرے۔ پاکستان بھی ایٹمی طاقت ہے اس لئے بھارت ایٹمی حملے میں پہل کرنا بہتر سمجھے گا۔ بھارت میں بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کے حملوں سے بھی دہلی یہ سوچ سکتا ہے کہ پاکستان جنگ کو ہوا دے رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا درجہ حرارت مصیبت میں اضافہ کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :