گلگت بلتستان کو صوبہ تسلیم کرنا کشمیر کی آزادی کے مطالبے سے دستبرداری کے مترادف ہے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

کشمیر مختلف اکائیوں پر مشتمل علاقہ ہے،جس میں گلگت بلتستان ایک اکائی ہے،ہم کشمیر کی وحدت پر ایمان اور یقین رکھتے ہیں،تقریب سے خطاب

ہفتہ 1 اپریل 2017 20:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ تسلیم کرنا کشمیر کی آزادی کے مطالبے سے دستبرداری کے مترادف ہے۔کشمیر مختلف اکائیوں پر مشتمل علاقہ ہے۔جس میں گلگت بلتستان ایک اکائی ہے۔ہم کشمیر کی وحدت پر ایمان اور یقین رکھتے ہیں۔

کشمیر کی مکمل آزادی ہمارا نصب العین ہے۔ہم کسی صورت تقسیم کشمیر کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔آئینی اصلاحات کشمیر کونسل کے اختیارات کے حوالے سے اگر وزیر اعظم آزاد کشمیر مثبت پیش رفت کریں گے تو ہم اُن کا ساتھ دیں گے۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے گزشتہ دنوں میری ہونے والی ملاقات میں نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان ،آئینی اصلاحات ،کشمیر کونسل کے اختیارات میں کمی کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

کشمیر کا ز کے لیے برطانیہ میں موجود ہماری کشمیری کمیونٹی کی تاریخی خدمات ہیں۔بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے میری جدوجہد میں اوورسیز کشمیری ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں۔چوہدری الطاف کا آکسفورڈ سے لارڈ میئر بننا بڑے اعزاز کی بات ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی دُنیا کی چند بہترین یونیوسٹیز میں سے ایک ہے۔ذوالفقار علی بھٹو شہید ،بے نظیر بھٹو شہید ،عمران خان سمیت ،برطانیہ کے متعدد وزرائے اعظم نے آکسفورڈ یو نیورسٹی سے ہی اپنی تعلیم حاصل کی۔

اس لیے آکسفورڈ کا لارڈ میئر بننا یقینا بڑے اعزاز کی بات ہے۔کشمیر کی آزادی کے لیے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔برطانیہ کے اندرکشمیر کے حوالے سے ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ہم نے ضابطہ اخلاق بنا رکھا ہے کہ تمام لوگ صرف کشمیر کا جھنڈا ہی لے کر اس مظاہرے میں شرکت کریں۔کشمیری جھنڈا ہمارے قومی تشخص کی علامت ہے۔خواتین کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایا ں کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہارانھوںنے میرپور میںآکسفورڈ کے لارڈ میئر الطاف خان کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے آکسفورڈ کے لارڈ میئر چوہدری الطاف سابق اُمیدوار اسمبلی چوہدری اعجاز رضا ،چئیر مین علما ء و مشائخ ونگ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ کھڑی شریف صاحبزادہ میاں محمد عمر بخش میزبان ،تقریب چئیرپرسن ہیومنز رائٹ آزاد جموں و کشمیر شاہ بانو ظفر ،نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

آکسفورڈ کے لارڈ میئر الطاف خان نے کشمیر کاز کے لیے بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اُنھوں نے کہا کہ برطانیہ کے اندر اوورسیز کشمیری بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیر کا ز کے لیے تاریخی خدمات کی و جہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔تقریب سے خطاب کے دوران سابق اُمیدوار اسمبلی ومسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما چوہدری اعجاز رضا نے بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیر کاز کے لیے خدمات کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

اُنھوں نے کہا کہ بیر سٹر سلطان محمود چوہدری سے ہمارے سیاسی اختلافات ضرور ہیں ۔مگر کشمیر کاز کے لیے اُن کی جدوجہد کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ہم کشمیری ہیں۔کشمیر کاز کے لیے ہمارا آپس میں کوئی اختلاف نہیں۔راٹھور