تجارت کیلئے لاکھوں کشمیری شہداء کے خون پر کسی کو بھی سودا بازی کرنے کی ا جازت نہیں دیں گے،چوہدری لطیف اکبر

تقسیم کی کوششیں کرنے والے اپنے ذہن سے خام خیالی کو نکال دیں ، پانامہ کیس کا فیصلہ آزادکشمیر حکومت کے مستقبل کا بھی فیصلہ کردے گا ، عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی ایک اٹل حقیقت ہے، نظریاتی کارکن میرے ماتھے کا جھومر ہیں شہید بھٹو ازم شہید بے نظیر مشن میری سیاست کی ترجیحات ہیں،استقبالیہ اجتماع سے خطاب

ہفتہ 1 اپریل 2017 21:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ ریاست جموںوکشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے تجارت کو وسعت دینے کیلئے لاکھوں کشمیری شہداء کے خون پر کسی کو بھی سودا بازی کرنے کی ا جازت نہیں دیں گے،تقسیم کی کوششیں کرنے والے اپنے ذہن سے خام خیالی کو نکال دیں حکومت کو کہا تھا کہ وہ قومی عوامی مفاد کے لیے فیصلہ کرئے تو اُن کے لیے روکاٹیں پیدا نہیں کرینگے لیکن اگر قومی مفاد کے نام پر تجوریاں بھرو مہم کے لیے میدان کھل نہیں چھوڑ سکتے پاکستان میں پانامہ کیس کا فیصلہ آزادکشمیر حکومت کے مستقبل کا بھی فیصلہ کردے گا البتہ 2018 کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی ایک اٹل حقیقت ہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ کشمیر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے کشمیریوں نے اپنی تین نسلوں کو قربان کر کے خوشحال مضبوط جمہوری پاکستان سے اپنا ناطہ جوڑ رکھا ہے اس لیے کشمیری قربانیوں کی عالمگیر تاریخ رقم کررہے ہیں پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن میرے ماتھے کا جھومر ہیں شہید بھٹو ازم شہید بے نظیر مشن میری سیاست کی ترجیحات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی تاریخ ساز دورہ ضلع ہٹیاں بالا سے واپسی پیپلزپارٹی کے بانی رہنما محمد یونس ڈار کی رہائش گاہ پر اپنے عزاز میں دیئے گئے ایک بڑے استقبالیہ اجتماع سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے جس کی صدارت سابق امید وار اسمبلی ووزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی نے کی استقبالیہ تقریب سے سابق چیئرمین معائنہ کمشن صاحبزادہ اشفاق ظفرجسٹس ریٹائرڈ عطااللہ چک ،پرویز اعوان ،سابق میڈیا ایڈوائز شوکت جاوید ، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مبارک حیدر ،،جہانگیر مغل ،راجہ بشارت افضل ،مجاز شاہ ،،جاوید حیدر،مفتی فضل الرسول قلب عباس ،خواجہ ناصر الدین چک ،سید شائق گیلانی ،عدنان اعوان ،اظہر شیخ ،ودیگر نے بھی خطاب کیا اس سے قبلپارٹی صدر چوہدری لطیف اکبر ،سابق وزیر بازل نقوی ،پرویز اعوان اشفاق ظفر ،شوکت جاوید میر ،ودیگر کا بھڈیارہ یونس ڈار کی رہائش گاہ پہنچے پر شاندار اسقتبال کیا گیا ۔

۔راٹھور

متعلقہ عنوان :