وزیراعظم محمد نواز شریف نے صدر (ن) لیگ سندھ اسماعیل راہو کی عہدہ صدارت سے سبکدوش ہونے کی درخواست منظور کر لی

صدر ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ بابو سرفراز خان جتوئی ایڈووکیٹ کو مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر مقرر کردیا گیا

ہفتہ 1 اپریل 2017 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن )سندھ کے صدر اسماعیل راہو کی عہدہ صدارت سے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر سبکدوش ہونے کی درخواست منظور کر لی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے صدر (ن) لیگ سندھ اسماعیل راہو کی عہدہ صدارت سے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر سبکدوش ہونے کی درخواست منظور کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ بابو سرفراز خان جتوئی ایڈووکیٹ کو مسلم لیگ (ن) سندھ کا صدر مقرر کر دیا ہے، جبکہ شاہ محمد شاہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مرکزی نائب صدر مقررکیا گیا ہے۔