لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز نے کرپشن،منشیات اور گٹکے کی کھلے عام فروخت کا نوٹس لے لیا

ایس ایچ او سمیت تھا نے کا پورا عملہ تبدیل ،ایس ایچ او فیض ربانی کو معطل کرکے انکوائری کا حکم بھی دید یا

ہفتہ 1 اپریل 2017 23:06

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز نے کرپشن،منشیات اور گٹکے کی کھلے عام فروخت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) ڈی آ ئی جی آ پر یشنز ڈاکٹر حید ر اشر ف نے لوہاری کے علاقے میں کرپشن،منشیات اور گٹکے کی کھلے عام فروخت کا نوٹس لیتے ہو ئے ایس ایچ او سمیت تھا نے کے پو رے عملے کو تبدیل کردیا۔اورایس ایچ او فیض ربانی کو معطل کرکے انکوائری کا حکم بھی دید یااورتھانے کے پورے عملے کو تبدیل کرکے پولیس لائنز بھجوا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

علاقے کی سیاسی شخصیات نے سرعام منشیات فروشی اور گٹکے کی فروخت پرشکایت کی تھی ۔علاقے کی نوجوان نسل نشے کی لت میں مبتلا ہورہی ہے،پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی اہل علا قہ کی شکایت تھی کہ لو ہا ری پو لیس منشیات فروشوں کو پکڑ کر چھوڑ دیا جاتا ہے،گٹکے کی سرعام فروخت جاری رہتی ہے ۔جس پرایس پی سٹی عادل میمن نے بھی میٹنگ کے دوران ایس ایچ او کو شکایات کے انبار سے آگاہ کیا۔شکایت کے باوجود بھی علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائی نہ کی گئی جس پر سخت ایکشن لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :