جرائم کی شرح میں واضح کمی ، ڈی آئی جی آپریشز کا تھانہ جنوبی چھائونی کے ایس ایچ اوکیلئے سرٹیفکیٹ کا اعلان

ہفتہ 1 اپریل 2017 23:06

جرائم کی شرح میں واضح کمی ، ڈی آئی جی آپریشز کا تھانہ جنوبی چھائونی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے علاقہ میں جرائم کی شرح میں واضح کمی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر کارروائی کرنے پرایس ایچ او جنوبی چھائونی قمر عباس کو 20ہزار روپے نقد جبکہCCIIسرٹیفکیٹ دے دیا۔ ایس ایچ او کو نقد انعام و تعریفی سند ماہ مارچ میں بہترین کارکردگی پر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ جو پولیس آفیسرمحکمہ کی عزت بڑھائے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرے گااس آفیسر اور اہلکار کی خدمات کو سراہا جائے گا۔تمام ایس ایچ اوز کی ماہانہ کارکردگی کو جانچا جا رہا ہے ۔جس کے بعد اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو سراہا اور جرائم پر قابو نہ پانے والے افسران و اہلکاروں کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :