ڈی ایچ ایس میڈکل سینٹرز کو پولن الرجی مینجمنٹ سینٹرزکا درجہ دے دیا گیا ہے، سنٹرز میں پولن الرجی سے بچائو کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی، شیخ انصر عزیز
ہفتہ 1 اپریل 2017 23:08
(جاری ہے)
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ مئیر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کوہدایت کی کہ وہ پولن الرجی کے خلاف ، دیگر سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمت عملی بنائے تاکہ اس مرض کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
انہوںنے کہاکہ پولن الرجی مینجمنٹ سینٹرز میں ضروری ادویات کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پولن الرجی سے متا ثر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو طبی سہولیات 24گھنٹے کی بنیاد پر دی جا سکیں ۔ مئیر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی شہریوں میں پولن الرجی سے بچائو کی آگاہی مہم کے لئے بینرز اورمعلوماتی مواد بھی پرنٹ کرواکر تقسیم کیا جائے ۔قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے چیئرمین سی ڈی اے کو پولن الرجی سے بچائو کے لئے ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق بتایا۔ انہوںنے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا کہ پولن الرجی سے بچائو کے لئے ایک وسیع پلان ترتیب دیا جا چکاہے۔ انہوں نے بتا یا کہ پولن الرجی مینجمنٹ سینٹرز میں مطلوبہ ادویات کی دتیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور میڈیکل آفیسرز کی ڈیمانڈ پر مزید ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ مئیر اسلام آباد کو بتایا گیا کہ میڈیکل آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مریضوں کا علاج معا لجہ عا لمی معیار کے مطا بق کیا جائے اور ضرورت پڑنے پر ہسپتا لوں میں ریفر کیا جائے تا کہ ان کا بروقت مکمل علاج کیا جائے۔ انہیں بتا یا گیا کہ میڈیکل آفیسرز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام میڈیکل سینٹرز کے باہر پولن الرجی مینجمنٹ سینٹرز کے بینر آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ پولن سے متاثرہ مریضوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کریں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لوگوں کو پولیو سے بچائو کے طریقوں کی آگاہی اور تربیت دینے کے لئے بھی خصوصی طور پر اقدامات کئے گئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.