ملتان میں مہنگی شادیوں کے بعد سستی ترین شادیوں کا بھی رواج چل نکلا، دلہا میٹرو بس پر بارات لے کر دلہن لینے پہنچ گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اپریل 2017 22:55

ملتان میں مہنگی شادیوں کے بعد سستی ترین شادیوں کا بھی رواج چل نکلا، ..
ملتان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اپریل2017ء) ملتان میں مہنگی شادیوں کے بعد سستی ترین شادیوں کا بھی رواج چل نکلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل پنجاب کے بڑے شہر ملتان میں کچھ مہنگی ترین شادیوں کی خبر نے کافی دھوم مچائی تھی جس کے بعد انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ والے بھی فوری متحرک ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم اب ملتان میں ہی ایک سستی ترین شادی کی خبر بھی سب کیلئے باعث حیرت بن گئی۔ ملتان کے علاقے منصور آباد کا دلہا میٹرو بس پر بارات لے کر دلہن لینے پہنچ گیا۔ بارات کی واپسی بھی میٹرو بس پر ہی ہوئی۔ اس حوالے سے تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :