سرگودھا: 20 افراد کا قتل،ملزم عبدالوحید نے اعتراف جرم کرلیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 2 اپریل 2017 11:00

سرگودھا: 20 افراد کا قتل،ملزم عبدالوحید نے اعتراف جرم کرلیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اپریل۔2017ء) سرگودھا کے نواحی علاقے میں مزار پر 20 افراد کو قتل کرنے والے ملزم عبدالوحید نے اعتراف جرم کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر لیاقت چٹھہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزار کے متولی عبدالوحید نے 20 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 افرادکی لاشیں پوسٹ مارٹم کےبعد ورثاکےحوالے کردی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملزم کا دعویٰ ہے کہ قتل ہونیوالے افراد اسے بھی زہر دیکر قتل کرنا چاہتے تھے۔ملزم عبدالوحید سمجھتا تھا کہ ان کے پیر کو ان 20 افراد نے زہر دیا تھا۔ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیاجارہا ہے۔ لیاقت چٹھہ کے مطابق ملزم عبدالوحید سمیت3  افراد کو گرفتار گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان  میں عبدالوحید کاساتھی آصف بھی شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملزم عبدالوحیدالیکشن کمیشن میں ڈپٹی الیکشن کمیشن کےعہدے پرفائز تھا۔

متعلقہ عنوان :