سرگودھا مزارکو2سال قبل مقامی لوگوں نے تعمیرکیاتھا،زعیم قادری

وزیراعلیٰ پنجاب نےسرگودھا واقعہ کی تحقیقات کاحکم دے دیا،یہ دربارمحکمہ اوقاف یاحکومت کےزیرانتظام نہیں،بلکہ مقامی لوگوں کی ملکیت ہے۔مرکزی رہنماء نون لیگ کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 2 اپریل 2017 13:35

سرگودھا مزارکو2سال قبل مقامی لوگوں نے تعمیرکیاتھا،زعیم قادری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02اپریل2017ء) :مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء زعیم حسین قادری نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا واقعہ کی تحقیقات کاحکم دے دیاہے،یہ دربارمحکمہ اوقاف یاحکومت کے زیرانتظام نہیں،بلکہ مقامی لوگوں کی ملکیت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے مزارات کوچیک کرے۔سرگودھا واقعے کاسکیورٹی سے کوئی تعلق نہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس 8سے 10منٹ میں جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔انہوں نے کہاکہ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام 552دربارہیں۔ابتدائی معلومات کے تحت یہ دربارمقامی لوگوں کی ملکیت ہے۔مزارکو2سال قبل مقامی لوگوں نے تعمیرکیاتھا۔

متعلقہ عنوان :