فلسطینی علاقوں میں آبادکاری،یہودی بھی سراپا احتجاج، اسرائیلی اقدام پر شدید تنقید

اتوار 2 اپریل 2017 16:40

فلسطینی علاقوں میں آبادکاری،یہودی بھی سراپا احتجاج، اسرائیلی اقدام ..
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2017ء) اسرائیل کی فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کے خلاف یہودی بھی سراپا احتجاج بن گئے۔عرب میڈیا کے مطابق سرائیل کی فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کے خلاف یہودی بھی سراپا احتجاج بن گئے اورانہوں نے اسرائیلی اقدام پر شدید تنقید کی ۔

(جاری ہے)

غیر قانونی تعمیراتی منصوبے کے خلاف مقبوضہ بیت المقدس میں عربوں اور یہودیوں نے مشترکہ مارچ کیا،مظاہرین نے منصوبہ ختم کرنیکا مطالبہ بھی کیا ۔امن مارچ کو اسرائیلی قبضے کے 50برس مکمل ہونے پر احتجاجی تحریک کاآغاز قرار دیا جارہا ہے،مارچ کے دوران مظاہرین نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آباد کاری کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

متعلقہ عنوان :