غیرقانونی ماہی گیری، انڈونیشی حکومت نے 81 بحری جہاز تباہ کر دیے

اتوار 2 اپریل 2017 16:40

غیرقانونی ماہی گیری، انڈونیشی حکومت نے 81 بحری جہاز تباہ کر دیے
جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2017ء)انڈونیشیا کے سمندری نگرانی اور ماہی گیری کے محکمے نے غیرقانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے والے 81 غیر ملکی بحری جہازوں کو تباہ کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے سمندری نگرانی اور ماہی گیری کے محکمے نے غیرقانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے والے 81 غیر ملکی بحری جہازوں کو تباہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بحری جہاز انڈونیشی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے قبضے میں لیے گئے تھے۔ ان جہازوں کو بارہ مختلف مقامات پر بارود کے ساتھ تباہ کیا گیا۔ ایک ساحلی مقام ناتونا میں چھبیس بحری جہازوں کو تباہ کیا گیا۔ تباہ کیے گئے بحری جہازوں کا تعلق ویتنام، فلپائن، ملائیشیا اور تھائی لینڈ سے بتایا گیا ہے۔ انڈونیشیا کے موجودہ صدر جوکو ویدودو کے دور میں غیر قانونی مچھلیاں پکڑنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے دورِ صدارت میں مجموعی طور پر 317 غیرملکی بحری جہازوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔