کشمیروں کوانفراسٹرکچرنہیں بلکہ"حق خود ارادیت "دیاجائے،میاں محمدسومرو

کشمیری آزادی سے کم کسی بات پرسمجھوتے کیلئے تیارنہیں ہیں،سابق وزیراعظم اورچیئرمین سینٹ کی زیرصدارتیوتھ فورم فار کشمیرکا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 2 اپریل 2017 17:01

کشمیروں کوانفراسٹرکچرنہیں بلکہ"حق خود ارادیت "دیاجائے،میاں محمدسومرو
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02اپریل2017ء) : یوتھ فورم فار کشمیر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سابق وزیر اعظم پاکستان و چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو منعقد ہوا۔اجلاس میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی اور بے گناہ معصوم کشمیریوں پر ظلم و تشدد اور بلا جواز فائرنگ کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا ،اجلاس میں اس امر پر سخت افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کو بھی ظلم و جبر کا نشانہ بنا رہے ہیں ،کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے بچوں کی سرعام تذلیل کی جارہی ہے اور حالیہ ایک واقعہ میں معصوم کشمیری بچے کو چو راہے پر مرغابنا کر انسانیت کی تذلیل کی گئی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد میاں سومرو نے کہا کہ عالمی برادری قابض مسلح بھارتی افواج کی ان شرم ناک حرکتوں کا نوٹس لیں ،آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لئے قابض بھارتی فوج وادی میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر کے دورہ کے موقع پر پوری وادی کشمیر میں شٹر داؤن ہڑتال کر کے کشمیریوں نے نفرت کا اظہار کیا ہے ۔محمد میاں سومرو نے کہا کہ کشمیروں کو انفراسٹکچر نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی منطور کردہ قراردوں کے مطابق انکو "حق خود ارادیت "دیا جائے تاکہ کشمیر عوام امن و سلامتی سے زندگی گزار سکیں، کشمیری آزادی سے کم کسی بات پر سمجھوتے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔اجلاس میں یوتھ فورم فار کشمیر کے رہنماؤں طارق احسان غوری ،نواب ریاض حسین قریشی،قسور سعید مرزا،راجہ مجاہد،ملک مہربان ،ڈاکٹر رابعہ خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :