نریندر مودی کے دورے کے موقع پر عوامی اتحاد پارٹی کا سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

کشمیریوں کو اقتصادی مراعات نہیں، حق خود ارادیت چاہیے، انجینئر رشید

اتوار 2 اپریل 2017 18:40

․ سرینگر ۔ 02 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2017ء) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کسی قسم کی اقتصادی مراعات کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت چاہیے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی نے انجینئر رشید کی قیادت میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مود دی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف اتوار کو سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

انجینئر رشید نے مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے گجرات میںمسلمانوںکا قتل عام کرایا اور وہ بھارت کو مکمل طور پر ایک ہندو ریاست بنانا چاہتے ہیں۔عوامی اتحاد پارٹی کے کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ کشمیری پہلے ہی ایک تاریک سرنگ میں رہ رہے ہیں، تنازہ کشمیر حل کرو، دنیا گمراہ نہ کرو‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ نریندر مودی نے جموں خطے کے علاقے ادھمپور میں چنانی ناشری سرنگ کے افتتاح کیلئے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا۔